Eham Khabar

کسٹمز کلیئرنس میں آسانی کےلئےاے ای او پروگرام شروع کرنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے کاروباری افراد کے لئے کسٹمز کلیئرنس میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مجاز اکانومی آپریٹرس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جوکہ اکتوبر 2020ءسے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعہ عملی طور پر شروع کردیا جائے گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2020ءمیں اے ای او کا پائلٹ پروجیکٹ ایم سی سی پورٹ قاسم (ایکسپورٹ) سے شروع کیا جائے گا جوکہ بعد میں امپورٹس کے لئے بھی بڑھا دیا جائے گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں تجارت اور کاروبار کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں اور اے ای او اس سلسلے میں اہم قدم ہے۔ اس پروگرام کو قانونی شکل دینے کے لئے کسٹمز ایکٹ 1969 میں فنانس ایکٹ 2018ئ کے ذریعہ ترمیم کی گئی جبکہ ایس آر او 798(I)2020 بتاریخ 28 اگست 2020 کے ذریعہ اس قانون پر عملدرآمد کے لئے قوانین جاری کئے گئے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اے ای او کے ذریعہ کسٹمز کلیئرنس میں پائے جانے والی کئی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔ وہ ٹیکس پیئرز جن کا ریکارڈ کلیئر ہے، ان کے لئے اے ای او میں بہت آسانیاں پیدا ہوجائیں گی جس سے ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button