Exclusive Reports

بدعنوانی میں ملوث کسٹمزافسران ،انسپکٹرزاوراہلکاروں معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے کسٹمزافسران ،انسپکٹروں اورسپاہیوں کوافغانستان سے آنے والے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس کرنے پر معطل کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے 23کسٹمزافسران 17سپاہی شامل ہیں جنہوں نے 117کنٹینروں کو غیرقانونی طورپرکلیئرکیاجس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان پہنچاتھا۔اس ضمن میں اس وقت کے ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس زاہد کھوکھر(مرحوم)کی جانب سے ایک رپورٹ دی گئی تھی جس میں افغان بارڈرسے 117کنٹینروں کی غیرقانونی کلیئرنس کی تفصیلات بتائی گئی تھی تاہم اس پر رپورٹ کی روشنی میں ممبرکسٹمزجواداویس آغاکو فوری طورپر ان کے عہدے سے ہٹادیاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے کی جانب سے اس سلسلے میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تحیققات کے اب اس امرکی تصدیق کی کہ جن میں ایم سی سی جناح ٹرمینل کراچی کے انسپکٹرمعشوق علی جمالی،ایم سی سی (ای اینڈسی) کراچی کے سینئرپریونٹیوآفیسرمنظوراحمدکھوسو،پریونٹیوآفیسرصدام حسین ،کوئٹہ کلکٹریٹ کے انسپکٹررحمت اللہ خان اورشہزاد عامر،پشاورکلکٹریٹ کے انسپکٹرزمحمودالحسن،انجدمقبول بٹ،ارشاداکبر،اعظیم خان مروت، صغیربیگ، اظہرجلیل، ضیاءالرحمن،عبدالرحیم، محمدارشاد، محمدجنید، گلزارمحمد، سپرنٹنڈنٹ میرزمان،اپریزنگ آفیسرزعنیکہ ملک،مس فائقہ اورسائمہ سوئٹی،ملتان کلکٹریٹ کے انسپکٹرظفراقبال،گوادرکلکٹریٹ کے انسپکٹرمحمدعلی جمالی اورحیدرآبادکلکٹریٹ کے انسپکٹرسعیدالرحمن شامل ہیں جبکہ سپاہیوںمیں حاجی عبداللہ اچکزئی، عبدالغنی، محمدجاوید، عبدالستار، عبدالکبیر،محمدسرور،لیہانہ خان،سعیداحمدمیروانی،محمداسد،محمدیوسف،سجادعلی میمن،حمزہ خان،غلام شبیراحمدبھٹو، حوالداررانامحمداشرف، حولدارکالاخان، لوئرڈویژن کلرک روی لال، لوئر ڈویژن کلرک منظورحسین کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث ہے جس پر مزکورہ کسٹمزافسران ،پریونٹیوآفیسرز،انسپکٹرزاورسپاہیوں کو فوری طورپر معطل کردیاگیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button