Epaper

ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ کیلئے نئی پالیسی تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن مقررہ تاریخ کے بعد جمع کروانے والوں کے لئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلان کے بعد آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والے ریٹرن کو فعال ٹیکس فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔ گزشتہ حکومت نے فنانس ایکٹ 2018ءکے ذریعہ ترمیم متعارف کروائیں جس کے تحت ایسے ریٹرن جو آخری تاریخ گزر جانے کے بعد موصول ہوں گے، ان کو ATL میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اور اگر وہ ATL میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کو آئندہ سال وقت پر ریٹرن فائل کرنا ہوگا اور مارچ 2020 میں وہ ATL میں جگہ پاسکیں گے۔ ATL میں شامل افراد کی ودہولڈنگ ٹیکس کی کم شرح سے مستفید ہوسکیں گے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اس مسئلہ پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پابندی کو منی بجٹ میں واپس لے لیا جائے کیونکہ اس سے ٹیکس پیئرز کی تعداد میں کمی واقع ہوجائے گی۔ ٹیکس بار کا کہنا ہے کہ ٹیکس برائے سال 2017ءمیں اب تک 17 لاکھ 99 ہزار افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کئے ہیں جبکہ ٹیکس برائے سال 2018ءکے لئے 15 لاکھ 50 ہزار ریٹرن مقررہ تاریخ تک جمع کیا گیا ہے جوکہ ATL کے لئے حتمی اعدادوشمار ہوں گے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ ATL میں ڈھائی لاکھ کے قریب افراد جگہ نہیں پاسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button