Eham Khabar

ایڈجیوڈکیشن نے ایل ای ڈی پینل کی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے چندماہ قبل ایل ای ڈی پینل کی غیرقانونی کلیئرنس پر ڈیوٹی وٹیکسز چوری کے مقدمات درج کئے گئے تھے کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے بنائے جانے والے مقدمات میں کلیئرنگ ایجنٹ اوردرآمدکنندگان نے عدالت سے ضمانت بھی حاصل کرلی تھی بعدازاںایل ای ڈی پینل کی غیرقانونی کلیئرنس کا مقدمہ متعلقہ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کودیاگیاجس میں ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے درآمدکنندہ میسرز ایس اے ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹ چیس شپنگ اینڈلاجسٹکس پر 50ہزارجرمانے 20فیصدفائن کے عوض کنسائمنٹ کو ریلیزکرتے ہوئے مقدمہ ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق متاثرہ کلیئرنگ ایجنٹ نے مبینہ طورپر اس امر کا اقرارکیاہے کہ ایل ای ڈی پینل کے کنسائمنٹ کو ریلیزکروانے کےلئے ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ میںاس کی قیمت اداکی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button