Afghan Transit Trade

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ:نان کمرشل کارگو کیلئے فنانشل سیکورٹی کی شرط ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعہ افغانستان بھیجے جانے والے نان کمرشل کنسائمنٹس کے لئے فنانشل سیکورٹی کی شرط ختم کردی ہے۔ البتہ اس کے لئے استثنیٰ سرٹیفکیٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق یہ رعایت صرف نان کمرشل کارگو کے لئے ہے جبکہ کمرشل کارگو کے لئے انشورنس گارنٹی کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق نان کمرشل میں وہ کارگو ہیں جوکہ ڈپلومیٹک مشن، افغان حکومت، رجسٹرڈ این جی اوز، ان افغانی اور یورپین کمیشن بٹیر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے منگواتی ہیں، البتہ وہ سامان نان کمرشل تصور نہیں کیا جائے گا جن کا تعلق امریکی آرمی، ایساف، نیٹو یا دوسری دفاعی فورسز سے جوکہ افغانستان میں موجود ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ میں مزید ایک اور روٹ کا اضافہ کردیا ہے جس سے ان کی تعداد 9 سے بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق نیا روٹ اس طرح ہے۔ کراچی پورٹ قاسم، جامشورو حیدرآباد، سکھر، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، کوہاٹ، آزاخیل، پشاور، جمرود ٹرمینل طورخم۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button