Anti-Smuggling

ایئرفریٹ یونٹ پر موبائل فون کی اسمگلنگ کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایئرفریٹ یونٹ کراچی میں مس ڈیکلریشن کے ذریعے موبائل فون کی اسمگلنگ کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق ایئرفریٹ یونٹ پر قائم جیری شیڈ میںمبینہ طورپرکسٹمزافسران کی ملی بھگت سے موبائل فونزکی اسمگلنگ کی جارہی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ دبئی سے درآمدکئے جانے والے متفرق اشیاءکے کنسائمنٹس میں مہنگے ترین موبائل فونزمیں شامل سام سنگ سمیت دیگرموبائل فونز مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکئے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایئرفریٹ یونٹ پردرآمدکنندگان کاایک منظم مافیاکسٹمزافسران کورشوت کا لالچ دیکراپنے ساتھ ملالیتاہے تاہم ایئرفریٹ یونٹ پر آنے والے ان درآمدکنندگان کے کنسائمنٹس کی ایگزامینشن رپورٹ ان کی مرضی کے مطابق بنائی جاتی ہے تاکہ کنسائمنٹس بغیرکسی رکاوٹ کے کلیئرہوسکیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایئرفریٹ یونٹ پر موبائل کی اسمگلنگ کاسلسلہ گذشتہ کئی ماہ سے جارہی ہے لیکن ایئرفیرٹ یونٹ پر تعینات کسٹمزافسران نے اپنی آنکھیں بندکررکھی ہیںجبکہ دوسری جانب ایئرفیریٹ یونٹ پر تعینات کسٹمزانٹیلی جنس کے افسران پر رشوت کے عوض کوئی کارروائی کرنے سے قاصرہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button