Exclusive Reports

اے ایف یو کراچی پر کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کا معاشی قتل کیاجارہاہے،ارشدجمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمزایئرفریٹ یونٹ کراچی میں درآمدہ کنسائمنٹس کی ویلیواسسمنٹ میںانٹرنیشنل بلک پرائس کے بجائے ریٹیل پرائس پر ویلیوایشن نے غیرکمرشل ،غیرتجارتی وتجارتی درآمدکنندگان کو ملک کے دیگرایئرفریٹ یونٹس پر منتقل ہونے کے لئے مجبورکردیاہے۔آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سنیئروائس چیئرمین ارشدجمال نے بتایاکہ کسٹمزایئرفریٹ یونٹ کراچی میں کسٹمزافسران نہ صرف قانونی درآمدکنندگان بلکہ کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ بھی امتیازی سلوک رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ایئرفریٹ یونٹ میں بندرگاہوں کی نسبت کنسائمنٹس کی ترسیل کی لاگت ایک ہزارگناہ زیادہ ہے لیکن متعلقہ کسٹمزحکام اورایئرپورٹ ٹرمینلزآپریٹرزمبینہ طورپر باہمی ملی بھگت کی وجہ سے کنسائمنٹس کی بروقت ڈیلیوری ایک خواب بن کررہے گئی ہے ،ایک جانب تو کسٹمز حکام کنسائمنٹس کی بلند ویلیوپر اسسمنٹ کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایئرپورٹ ٹرمینلزآپریٹرزمقررہ گوڈاﺅن رینٹ سلیب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے من مانی اندازمیں رینٹ کی وصولیاں کررہاہے ،کسٹمزحکام اورایئرپورٹ ٹرمینل آپریٹرکی اس باہمی ملی بھگت کے نتیجہ میں اے ایف یو کراچی کے 150سے زائد کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کا معاشی قتل کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاہے کہ اگراے ایف یو کراچی میں درآمدہ کنسائمنٹس کی ڈلیوری میں تاخیراورغیر مناسب ویلیواسسمنٹ کی پالیسی مزید جاری رہی تو ایئرپورٹ پر خدمات انجام دینے والے 150سے زائد کلیئرنگ ایجنٹس اورتین ہزارسے زائد ان کے ملازمین کی بے روزگاری کے خطرات پیداہوجائیں گے ،انہوں نے مزید بتایاکہ ایئرفریٹ یونٹ پرقائم ٹرمینل کے چارجزبندرگاہوں سے بھی زیادہ وصول کئے جانے کے باعث درآمدکنندگان ٹرمینل چارجزکی مدمیں لاکھوں روپے کی اضافی ادائیگیوں کررہے ہیں جس سے کاروباری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے۔ ارشد جمال نے بتایاکہ تین ماہ قبل ایئرفریٹ یونٹ کراچی میں مجموعی طورپر 5ہزار درآمدہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس ماہانہ بنیادوں پر ہوتی تھی جواب گھٹ کردوسے ڈھائی ہزارتک محدودہوگئی ہے،جبکہ کمرشل کنسائمنٹس کی ماہانہ تعداد600تھی جو اب گھٹ کر 50تا60کنسائمنٹس تک محدودہوگئی ہے ان حقائق کی وجہ سے درآمدکنندگان نے اپنے فوری ضرورت کے کنسائمنٹس کراچی کے بجائے لاہور،اسلام آباد اورپشاورایئرفریٹ یونٹس پر منگوانا شروع کردیئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button