Eham Khabar

موبائل اور ٹیبلٹس کی مس ڈیکلریشن میں اے آئی سی ٹی اور امپورٹرز کے خلاف مقدجہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپریزمنٹ ویسٹ نے الحمد انٹرنیشنل کنٹینر زٹرمینل کے افسران اور کئی درآمد کنندگان کے خلاف بلز آف لیڈنگ میں گڑبڑھ کرکے موبائل فونز اور ٹیبلسٹ کی مس ڈیکلریشن کرانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ کلکٹر ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ شہناز مقبول نے ڈپٹی کلکٹر آر اینڈ ڈی عمران رسول کو ہدایت جاری کی کہ یو اے ای سے آنے والے کنسائمنٹس میں بلز آف لیڈنگ میں تبدیلی کرکے موبائل فونز اور ٹیبلٹس کی کلیئرنس کروائی جاسکتی ہے۔ اس اطلاع پر آر اینڈ ڈی نے ویبوک سسٹم میں اس کنسائمنٹ پر ہولڈ سائن مارک کردیا اور اس کو مخفی رکھا گیا تاکہ اس کی اطلاع اے آئی سی ٹی پر نہ ہو البتہ احمد مرزا سی ایس ڈی الحمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینلز نے اس کی اطلاع امپورٹرز کو کردی جس کی وجہ سے ان درآمد کنندگان نے اس کی جی ڈی فائل ہی نہیں کی۔ اس پر عمران رسول نے خود جاکر کنسائمنٹس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اے آئی سی ٹی کا اسٹاف کنسائمنٹس کا سامان وہاں سے ہٹا رہے تھے۔ اے آئی سی ٹی اسٹاف قانون کے مطابق ہولڈ کئے ہوئے سامان کو ہٹایا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کی اطلاع کسی بھی درآمد کنندہ کو دی جاسکتی ہے۔ البتہ اس معائنہ کے نتیجہ میں بڑی مقدار میں موبائل فونز، ٹیبلٹس اور بیٹریز قبضہ میں لے لی گئیں۔ البتہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فریٹ فارورڈز، امپورٹرز اور اے آئی سی ٹی اسٹاف سب ہی اس فراڈ میں ملوث ہیں۔ اس تحقیقات کے نتیجہ میں ذوالنتقام امپیکس، اہرام اینڈ کمپنی، رانا انٹرپرائزز، الائیڈ ایکسپرٹ لاجسٹکس اور اے آئی سی ٹی اسٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button