Anti-Smuggling

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ معیارکی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل برآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراے این ایف محمدایوب کو خفیہ اطلاع ملی کہ ہیروئن کی بھاری مقداریورپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹراے این ایف محمدایوب کی سربراہی میں ساﺅتھ ایشیاءپاکستان ٹرمینل پرتعینات اے این ایف کے عملے نے یورپ برآمدکئے جانے والے برآمدی کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم میسرزمومن ایکسپورٹ کی جانب سے یورپ برآمدکئے جانے والے تولیہ کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی گئی توکنسائمنٹ میں موجودتولیوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ کروڑو ں روپے مالیت کی ہیروئن چھپائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button