Eham Khabar

این ٹی سی کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی پر وضاحت جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹیرف کمیشن نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس پر یہ ڈیوٹی عائد ہے اس کی درآمد جوکہ مقامی مارکیٹ کے لئے ہو اس پر عائد ہوگی۔ ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعہ این ٹی سی چائنا سے درآمد ہونے والے ٹائلز کی درآمد پر عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے حوالے سے وضاحت مانگی تھی۔ این ٹی سی کا کہنا ہے کہ جو بھی سامان پاکستان کی مارکیٹ کے لئے درآمد کیاجائے، تو ویئر ہاﺅس / بانڈ سے کسٹمز کلیئرنس کے وقت اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ این ٹی سی نے مزید وضاحت کی کہ قانون کے مطابق اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی ویسے ہی ہوگی جیسے کہ کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button