Exclusive Reports

پولیسٹر یارن پر عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے پولیسٹر فائلامنٹ یارن کی چائنا اور ملائشیا سے درآمد پر عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو منسوخ کردیا ہے۔ نیشنل ٹیرف کمیشن نے 25 اگست کو جاری کردہ آرڈر کے تحت چائنا اور ملائیشیا سے پولیسٹر فائلامنٹ یارن کی امپورٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کی تھی۔ البتہ پشاور ہائی کورٹ نے ورائٹ پٹیشن نمبر 3727-P-2017 میں اپنے عبوری حکم کے ذریعہ کمیشن کی جانب سے عائد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو منسوخ کردیا ہے۔ نیشنل ٹیرف کمیشن نے ممبر کسٹمز کو اس عدالتی حکم کی کاپی ارسال کردی ہے تاکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button