Anti-Smuggling

لکٹری کے درآمدی کنسائمنٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے لکٹری کے درآمدی کنسائمنٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی 25کلوگرام کوکین کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کو خفیہ اطلاع ملی کے ساﺅتھ امریکہ سے ساﺅتھ ایشیاپاکستان کنٹینرٹرمینل پر درآمدکئے جانے والے لکٹری کے کنسائمنٹ میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے انٹیلی جنس ونگ نے لکٹری کے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی تودرآمدکنندہ نے بڑی مہارت کے ساتھ لکٹری کے بڑے بڑے ٹکروںکے اندر کروڑوں روپے مالیت کی 25کلوگرام کوکین چھپائی ہوئی تھی ۔زرائع نے بتایاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوکین کی اسمگلنگ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

Anti Narcotics Force (ANF) has foiled a bid to smuggle narcotics and seized approximately 25kg cocaine that had come from South America under the garb of wood.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button