Anti-Smuggling

اے ایس اونے مختلف کارروائیوںمیں45لاکھ سے زائد مالیت کا ڈیزل ضبط کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مختلف کارروائیوںکے دوران45 لاکھ سے زائد مالیت کا48ہزار لیٹرڈیزل ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک غیرقانونی گودام میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کو چھپایاہواہے تاہم ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم میں شامل سپرنٹنڈنٹ خالد تبسم سمیت دیگرافسران واہلکاروں نے سائٹ ایزیاحبیب بینک چورنگی کے قریب ایک گودام پرچھاپہ ماراتواس میں تیل جمع کرنے والے بڑے بڑے ٹینک رکھے ہوئے تھے جس میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اورپیٹرولیم کیمیکل رکھاہواتھا۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے پورے گودام کی تلاشی لی تو ٹینکوں میں 17500لیٹرایرانی ڈیزل اور2000لیٹرپیٹرولیم کیمیکل برآمدہواجیسے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔علاوہ ازیں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک اورکارروائی کے دوران نیشنل ہائی وے پر گلشن حدیدکے قریب ایک ہینوآئل ٹینکرنمبرTTD-225کو روک کراس کی تلاشی لی توٹینکرسے 19لاکھ47ہزارمالیت کا 20500لیٹرڈیزل برآمدہوا۔ذرائع نے مزید بتایاکہ چھاپہ مارٹیم نے ڈرائیورسے دستاویزات طلب کئے توڈرائیوردستاویزات مہیانہیں کرسکاجس پر ڈرائیورنوراحمدکو گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی جبکہ اسی طرح ایک اورکارروائی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو اطلاع ملی کے سپرہائی وے سے ڈیزل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر چھاپہ مارٹیم نے نادرن بائی پاس پر ایک واٹرٹینکرکو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ واٹرٹینکر میں پانی کے بجائے 9لاکھ 50ہزارمالیت کا10ہزارلیٹرڈیزل اسمگل کیاجارہاتھا جس پر محکمہ کسٹمزنے ڈرائیورخدابخش کو گرفتارکرکے ایف آئی آرکااندراج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button