Eham Khabar

فیڈریشن حقیقی ٹریڈباڈیزکو نظراندازکررہی ہے،ارشدجمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین محمدارشدجمال نے کہاکہ کہ ایف پی سی سی آئی قانون سے ماوراکام کررہی ہے جبکہ حقیقی ٹریڈباڈیزکو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹریڈآرگنائزیشن ایک 2013کی دفعات اگرکسی مخصوص تجارت کی نمائندگی کرنے کے لئے ایسی کوئی ایسوسی ایشن نہیں ہے توایگزیکٹوکمیٹی ایف پی سی سی آئی کی رکنیت سے باہر بھی ایسی کمیٹی میں افرادکونامزدکرنے کے لئے آزادہوگی۔انہوں نے کہاکہ کسٹمزایجنٹس نے غیرممبرایسوسی ایشن سے فیڈریشن کے کسٹمزایجنٹس کی کنوینرذیلی کمیٹی کی تقرری پر تشویش کا اظہارکیاہے۔ انہوںنے فیڈریشن اورڈی جی ٹی اوپرزوردیاہے کہ وہ اس معاملے کو خوددیکھیں اورکسٹمزایجنٹس کی سفارشات کے مطابق کسٹمزایجنٹس کی کنوینرسب کمیٹی مقررکریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button