Eham Khabar

اپیکاکا ایئرفریٹ یونٹ کراچی میں اسٹمپ ڈیوٹی کے لئے الگ پے آڈرپر تحفظات کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے ایئرفریٹ یونٹ کراچی پر اسٹمپ ڈیوٹی کی الگ سے پے آڈرکے ذریعے ادائیگی پر تحفظات کا اظہارکیاہے۔سندھ ایکسائزاینڈٹیکسیشن اورکلکٹرایئرفریٹ یونٹ کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ نیشنل بینک کی ایئرپورٹ برانچ کی جانب سے فی گڈزڈیکلریشن ایک ہزارروپے کی وصولی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کا مزید کہناہے کہ کسٹمزڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے لئے نیشنل بینک کی تمام برانچیں ویبوک شیٹ کے مطابق ایک ہزراروپے فی جی ڈی اسٹمپ ڈیوٹی کی مدمیں آٹومیٹک سسٹم کے تحت لے رہے ہیں جبکہ ایپکاکا کہناہے کہ اس وقت ایئرپورٹ یونٹ کراچی اورسی پورٹ پر دو الگ نظام چل رہے ہیں جبکہ بینکوںکی ورکنگ ایک جیسی ہے۔آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کامزید کہناہے کہ ایکسائز ڈیوٹی کے لئے الگ ادائیگی کی وجہ سے دوسال قبل ایک بہت بڑی جعلسازی ہوچکی ہے جس میںکروڑوں روپے کا غبن کیاگیاتھا۔آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اس مسئلہ کو فوری طورپر حل کیاجائے

 

 

 

 

 

 

APCAA concerned at separate pay order for Stamp Duty Payment at AFU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button