Eham Khabar

درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائیں گی،چیف کلکٹر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے درآمدی کنسائمنٹس کے جہازپورٹ پرلنگراندازہونے یاکنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کرنے سے قبل ٹیکس کی چھوٹ کے لئے دیئے جانے والے سر ٹیفکیٹس کے تصدیق آن لائن کروانے پر زوردیا۔ان خیالات کا اظہارایف پی سی سی آئی کے نائب صدرارشدجمال کی سربراہی میںآل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفدمیں شامل سینئروائس چیئرمین قمرالسلام، اورقمرعالم نے چیف کلکٹراپریزمنٹ ثریابٹ اورکلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجدعلی سے کیا۔اس موقع پر ارشدجمال نے کہاکہ درآمدی کنسائمنٹس پر دی جانے والے ٹیکس کی چھوٹ کے سرٹیفکیٹس کے تصدیق آن لائن کی جائے کیونکہ آن لائن تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں8تا18گھنٹے کی تاخیرہوتی ہے تاہم کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکو ختم کرنے کے لئے سرٹیفکیٹس کی تصدیق جہازکے پورٹ پر لنگراندازہونے سے قبل یاپھردرآمدی کنسائمنٹس کی گڈزڈیکلریشن فائل کرنے سے پہلے کی جائے تاکہ درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں ہونے والی تاخیرپر قابو پایاجاسکے۔ارشدجمال نے مزیدکہاکہ درآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینرزمیں انوائس نہ ہونے کی صورت میں 15ہزارروپے کا جرمانہ مختص کیاجائے تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کاعمل فوری ہوسکے۔اس موقع پر چیف کلکٹراپریزمنٹ ثریااحمدبٹ اورکلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجدعلی نے اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے جس سے تاجروں کو بزنس کرنے میں آسانی ہوگی۔اس موقع پر کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجد علی نے آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کو اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ محکمہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جلد ہی جاری کردیاجائے گاتاکہ ٹیکس کی سہولت کے لئے دیئے گئے سرٹیفکیٹ کی تصدیق گڈزڈیکلریشن فائل کرنے سے پہلے ہوجائے اورایف ٹی اے سیل سرٹیفکیٹس کی تصدیق شدہ کاپی ٹریڈرزکو فراہم کردے تاکہ درآمدکنندہ گڈزڈیکلریشن فائل کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ کی کاپی آن لائن جمع کروائے جس سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میںہونے والی تاخیرپر قابوپالیاجائے گا۔علاوہ ازیں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے کسٹمزلیب میں تعینات اسٹاف وافسران کی غیرتسلی بخش کارکردگی سے آگاہ کیاجس پر چیف کلکٹرنے کلکٹرکو ہدایت جاری کی کہ لیب کی پرفارمنس سے متعلق رپورٹ سے آگاہ کیاجائے تاہم کلکٹرواجدعلی نے ایپکاکے وفدسے سی آرایف سے متعلق تجاویزبھی جمع کروانے کے لئے کہاتاکہ اس میں بہتری لائی جاسکے۔

 

 

 

APCAA Delegation meet with Chief Collector and Collector appraisement West

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button