Exclusive Reports

کلیئرنس کی متبادل حکمت عملی سے دلبرداشتہ ہوکر اپریزنگ آفیسرز نے ہڑتال ختم کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف کلکٹراپریزمنٹ کی جانب سے کلیئرنس کی متبادل حکمت عملی سے دلبرداشتہ ہوکر اپریزنگ آفیسرز نے پیر کو اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف کلکٹراپریزمنٹ ساوتھ کی جانب سے کسٹمز ہاو¿س میں انسداد رشوت ستانی وکرپشن مہم کے تحت کسٹمز افسران کی سخت مانیٹرنگ اور تادیبی کاروائیوں سے خائف ہوکر کچھ اپریزرز نے جمعہ 13 اکتوبر کی شام سے کام بند کرکے ہڑتال کا اعلان کردیا تھا جس پر چیف کلکٹراپریزمنٹ ساوتھ رشید شیخ نے کسٹمز کلیئرنس آپریشن کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی غرض سے فوری طور پر تمام ایڈیشنل،ڈپٹی اور اسسٹنٹ کلکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریڈ سیکٹر کے لیے اضافی وقت اور خدمات فراہم کریں۔ ان ہدایات پرمکمل عمل درآمد کے نتیجے میں کسٹمز اپریزنگ افسران کی ہڑتال غیر مو¿ثر ہوگئی اور ہڑتال کے باوجود کسٹمز کلیئرنس آپریشن معمول کے مطابق جاری رہنے کی وجہ سے انہوں نے اپنی باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کردیایے۔ اس ضمن میں چیف کلکٹرکسٹمزاپریزمنٹ ساو¿تھ رشید شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پاکستان کسٹمز کی ساکھ کوبہتر بنانے کے لیے انسدادرشوت ستانی وکرپشن مہم جاری رہے گی اور اس مہم کی آڑ میں کسی اعلی افسر کواپریزرز یادیگر کے ساتھ زیادتی کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا کیوںکہ جاری مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں کلیئرنس کی رفتار تیز ہوگئی ہے اور کنسائمنٹس کی غیرضروری تاخیر کی شرح کم ہوگئی ہے جبکہ اس سلسلے میں اپریزنگ آفیسرزایسوسی ایشن کے رہنماکا کہناہے کہ چیف کلکٹرکی جانب سے ہمارے 21 مطالبات ما ن لئے گئے جس کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button