Eham Khabar

آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن نے ویب سائٹ کی بلیک میلنگ پر عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن نے مقامی ویب سائٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیاہے۔ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کیپٹن ابرہیم ظہیرخان کے مطابق ویب سائٹ کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیزخبریں جاری کرنے اورایسوسی ایشن کے ارکان کومستقل بلیک میل کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیاہے۔ ایسوسی ایشن نے عدالت میں یہ موقف اختیارکیاہے کہ مذکورہ نیوزویب سائٹ (کسٹمزٹوڈے)کو فوری طورپر بے بنیادخبریں جاری کرنے سے روکاجائے۔ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شپنگ لائنز کی سالانہ کاروباری حجم 70ارب روپے ہے اور یہ شعبہ ریونیو کی مد میں کئی ملین ڈالرسالانہ سرکاری خزانے میں جمع کرواتا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلعی عدالت میں داخل کیے گئے مقدمہ میں یہ موقف اختیارکیاہے کہ گذشتہ دوماہ سے مذکورہ ویب سائٹ کی انتظامیہ شپنگ لائنز،ٹرمینل آپریٹرز کے خلاف بلیک میلنگ پر اترآئی ہے۔ایسوسی ایشن نے اس غیرقانونی موادکے خلاف پیمرا،وفاقی وزارت پورٹ اینڈشپنگ،ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ سے بھی رجوع کرلیاہے کہ وہ مذکورہ ویب سائٹ کے خلاف کارروائی کریں۔آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن نے صدرپاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیربرائے پورٹ اینڈشپنگ اورچیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی ہے کہ ویب سائٹ میں پوسٹ کی جانے والے ہتک آمیزموادکو فوری طورپر ختم کرواکراس کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button