Anti-Smuggling

لاہورکسٹمز(پریونٹیو)نے موبائل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزلاہورکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے موبائل ضبط کرلئے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیولاہورفیض احمدکوخفیہ اطلاع ملی کہ بزریعہ کارموبائل فون کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیو کی ہدایت پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مال روڑ لاہورپر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی تاہم مال روڑپر ایک ہنڈاسوک نمبرLEJ-07-170کی تلاشی لی گئی توگاڑی سے موبائل فون کے 24کارٹن برآمد ہوئے جس میں L1کلاسک کے 2240موبائل، G6کے 1540 موبائل اورL9کے موبائل جبکہ 80بیٹریاں،90موبائل چارچرز،80ہنڈفری اور90خالی ڈبے برآمدہوئے جن کی مالیت 70لاکھ 65ہزاربتائی گئی ہے ،ذرائع نے بتایاکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مالیت 18لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button