Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ،چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ کی سمگلنگ ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریوینٹوڈاکٹرافتخارکی خفیہ اطلاع ملی کہ مسافربس کے ذریعے چھالیہ اسمگل کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹرعامراورڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نادرن بائی پاس ٹول پلازہ پر المحمودنامی کوچ کو روک کراس کی تلاشی لی توانکشا ف ہواکہ بس کے خفیہ خانوں میں 7لاکھ 90ہزارمالیت کی چھالیہ چھپائی ہوئی تھی تاہم اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم نے چھالیہ ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے ایک اورکارروائی کرتے ہوئے ماکوچوک پوائنٹ پر آنے والی ملت کوچ اورکوہستان کوچ سے 450کلوگرام چھالیہ برآمدکرتے ضبط کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button