Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں میں 1کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم نے سپرہائی وے اورمختلف گوداموں پر چھاپہ مارکرایک کروڑ29لاکھ مالیت موبائل فونز،کپڑا،ٹائز،ایئرکنڈیشن،انڈین گٹکا،سگریٹ، چھالیہ اورڈیزل ضبط کی۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں میں 13 لاکھ 47 ہزار 250 مالیت کے موبائل فونز، 9لاکھ46ہزار580کا کپڑا، 65ہزار329کے ٹائر، ایک لاکھ20ہزارمالیت کے ایئرکنڈیشن، 26لاکھ 49ہزارمالیت کا انڈین گٹکا،15لاکھ75ہزارمالیت کا ڈیزل اور53 لاکھ 57ہزار250 مالیت کے غیرملکی سگریٹ برآمدہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن مختلف کارروائیوں میںملزمان میں شامل نوراحمد،عبدالرحیم،سیدکبیرآغا،محمدصادق،تاج محمدکے خلاف ایف آئی آردرج کیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button