Anti-Smuggling

اے ایس اونے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹ اورڈیزل ضبط کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائیوں کے دوران 80لاکھ مالیت کی سگریٹ اورڈیزل ضبط کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرپریونٹیومحمدفیصل خان اوران کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ہائی وے پر مواچکوچیک پوائنٹ کے قریب ایک آئل ٹینکرکو روک کرچیک کیاتواس ٹینکرمیں ایرنی ڈیزل کی اسمگلنگ کے لئے ایک چھوٹی ٹنکی رکھی ہوئی تھی جس کے ذریعے 35ہزارلیٹرایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم نے 35ہزارلیٹرایرانی ڈیزل اوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والاٹرالرضبط کرلیاہے،جبکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی جانب سے آج صبح 7-09-2018کو ایک کارروائی کی گئی جس میں کوئٹہ سے آنے والی ایک بس کی جانچ پڑتال کی گئی توبس کے خفیہ خانوں میں لاکھوں روپے مالیت کے غیرملکی اسمگل شدہ سگریٹ برآمدہوئے ،اسمگلروں کی جانب سے مسافربسوں کا استعمال اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والوں افسران واہلکاروں کو دھکادینے کے لئے کیاجاتاہے لیکن پریونٹیوکلکٹریٹ کی شعبہ اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم پہلے مسافربسوں سے اسمگل ہونے والی اشیاءکو ضبط کرچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button