Eham Khabar

تمام بینک اکاﺅنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کے احکامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2019ءتک تمام بینک اکائونٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کا فیصلہ بینکاری نظام کو مضبوط اور مستحکم بنانے، کھاتوں کو منی لانڈرنگ، دہشت گردی کے لیے سرمائے کی فراہمی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت اب کھاتوں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں اور بینکوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق کھاتے داروں کی بائیو میٹرک تصدیق تین مراحل میں ہوگی، پہلے مرحلے میں سال میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے ٹرن اوور والے پبلک لمیٹڈ اور لسٹڈ کمپنیوں کے اکائونٹس کی تصدیق ہوگی۔ 50 کروڑ روپے سے زائد کے ٹرن اوور والی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں سمیت 25 کروڑ روپے ٹرن اوور کے حامل دیگر تمام اکائونٹ ہولڈرز کو بھی 30 نومبر 2018ءتک بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔ مراسلے کے مطابق 50 کروڑ سے ایک ارب روپے مالیت کے ٹرن اوور کی حامل لسٹڈ کمپنیوں اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کو 31 جنوری 2019ءتک اکائونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی، 25 کروڑ سے 50 کروڑ روپے ٹرن اوور کی پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے لیے تصدیق کی تاریخ 31 جنوری 2019 مقرر کی گئی ہے جب کہ 10 کروڑ سے 25 کروڑ روپے ٹرن اوور کی حامل دیگر تمام کمپنیوں کو 31 جنوری 2019ءتک بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مقررہ ٹرن اوور کی حد کا اطلاق 2016ءاور 2017ءکے علاوہ یکم جنوری 2018ءسے 30 ستمبر 2018ءتک کی مدت پر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button