Eham Khabar

بینک کنٹینرز ڈیٹیشن چارجز اور ڈیمرج چارجز وصول کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس کے تحت بینک پورٹ چارجز وصول کرسکیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج مینویل میں ترمیم کے لئے مسودہ تیار کیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے اس پر تجاویز مانگ لی ہیں۔ اس مسودہ کے تحت بینک کنٹینرز ڈیٹیشن چارجز اور ڈیمرج چارجز وصول کرسکیں گے۔ اس کا مقصد تجارت کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس کے مطابق بینک کنٹینرز ڈیٹیشن چارجز شپنگ کمپنیوں/ ایجنٹس کے کسٹمر سے براہ راست رقم وصول کرسکیں گے۔ البتہ اس کے علاوہ ایک الگ اکاﺅنٹ بنانا ہوگا۔ بینک اس کے علاوہ کسی دوسرے اکاﺅنٹ میں وصولی نہیں کرسکتے۔ جبکہ بینک کنٹینرز ڈیٹیشن چارجز کی مد میں ماہانہ 50 ہزار ڈالرز سے زائد ترسیل کی اجازت نہیں دیں گی۔ اسی طرح بینک ڈیمرج چارجز بھی وصول کریں گے اور اس میں بھی ترسیل ماہانہ 50 ہزارڈالر سے زائد کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button