Exclusive Reports

محکمہ کسٹمزمیںبانڈڈکیریئرکی گاڑیاں جعلی کاغذات پررجسٹرڈکئے جانے کاانکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اورملک کی مختلف خشک گودیوں تک کنسائمنٹس کی ترسیل کے لئے محکمہ کسٹمزمیں بانڈڈکیریئرکی گاڑیاں کاجعلی کاغذات پر رجسٹرڈکئے جانے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزمیں بانڈڈ کیریئرزکی جانب سے سے فراہم کئے جانے والے گاڑیوںکاغذات کی تصدیق کئے بغیر رجسٹرڈکرلی جاتی ہیںجس کی وجہ سے بانڈڈکیریئرکی گاڑیوں کا جعلی کاغذات پر رجسٹرڈہونے کا خدشہ بڑھ گیاہے۔واضح رہے کہ اپریل 2017میں بانڈڈکیریئرمیسرزفرینڈلاجسٹکس کیا جانب سے درآمدکنندہ دعاانٹرپرائززکا ایک کنٹینرنمبرTCLU5288449کراچی سے گاڑی نمبرJP-6127پرلاہورڈرائی پورٹ مغلپورہ کے لئے لوڈلیااور لاہور ڈرائی پورٹ کے لئے لوڈکئے جانے والے کنسائمنٹ میںٹائلزاورٹیشوپیپرظاہرکیاگیاتھالیکن کنٹینرمیں آتش بازی کا سامان موجودتھاجو لاہورکے بجائے ڈرائیوربلال اوردیگرساتھیوں میں شامل نعمان اوروسیم کی مددسے پشاورلایاگیاتاہم پشاورمیں کنسائمنٹ کو پکڑکرڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کیاگیااور بعدازاں محکمہ کسٹمزنے اسی کیس میں ایک اورایف آئی آرکا اندراج کیا ۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزفرینڈلاجسٹکس کی جانب سے کنسائمنٹ کی ترسیل کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی نمبرJP-6127جعلی کاغذات پر محکمہ کسٹمزمیںبانڈڈکیریئرزکے لئے رجسٹرڈکروائی گئی تاہم فرینڈلاجسٹکس کی جانب سے رجسٹرڈکروائی جانے والے مزید گاڑیوں اوربدعنوانی میںملوث دیگربانڈڈکیریئرزکی گاڑیوں کے کاغذات کی تصدیق کی جائے تواس بات کا قوی امکان ہے کہ محکمہ کسٹمزمیںرجسٹرڈکروائی جانے والے گاڑیاں جعلی کاغذات پر رجسٹرڈہوئی ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزکاریکارڈکی جانچ پڑتال کی گئی تومیسرزفرینڈلاجسٹکس کی جانب سے رجسٹرڈکی جانے والی گاڑی نمبرJP-6127کے جمع کروائے جانے والے کاغذات پر ٹرک کااندراج ہواہے لیکن محکمہ کسٹمزنے ان کاغذات کی محکمہ ایکسائزسے تصدیق نہیں کروائی ،جبکہ ایکسائزکے حکام سے مذکورہ گاڑی سے متعلق دریافت کیاگیاتوانہوں نے بتایاکہ گاڑی نمبرJP-6127محکمہ ایکسائزمیں بس کی کیٹگری میں رجسٹرڈ ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ محکمہ کسٹمزصرف چند پیسوں کی خاطرکسی بھی گاڑی کو بانڈڈکیریئرزکے لئے رجسٹرڈکرسکتاہے۔اس سلسلے میں بانڈڈکیریئرمیسرزفرینڈلاجسٹکس کے ڈائریکٹرواجد سے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے بتایاکہ بانڈڈکیریئرکے لئے رجسٹرڈکروائی جانے والی گاڑیاں کیونکہ بانڈڈکیریئرزکی ذاتی ملکیت نہیں ہوتی ،بانڈڈکیریئرزمارکیٹ کی گاڑیاں محکمہ کسٹمزمیں رجسٹرڈکرواکرافغان ٹرانزٹ ٹریڈاورٹرانس شپمنٹ کے کنسائمنٹس کی ترسیل کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ بانڈڈکیریئرزگاڑی کے مالکان کی جانب سے فراہم کی جانے والی گاڑی کی اصل رجسٹریشن بک محکمہ کسٹمزمیں لیزایگریمنٹ کے ساتھ جمع کرواتے ہیںتاہم محکمہ کسٹمزدیئے جانے والے کاغذات کی تصدیق کے بعد گاڑی کو بانڈڈکیریئرزکے لئے رجسٹرڈکرتاہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس سے بانڈڈکیریئرزکی جانب سے ایک گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے تین تاپانچ ہزارروپے کی اسپیڈمنی دی جاتی ہے اورمحکمہ کسٹمزکاغذات کی تصدیق کے بغیر اسی وقت گاڑی کی رجسٹریشن کرلیتاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button