Eham Khabar

اپریزمنٹ ویسٹ کو بانڈڈ کیریئر لائسنس کے اجراء کا اختیار دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ کو بانڈڈ کیریئر کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار دے دیاہے۔ کلکٹریٹ یہ لائسنس دو سال کے لئے جاری کرے گا۔ ایف بی آر کے ایس آر او 564(I)2017 کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ یہ لائسنس ایک کمیٹی کی اجازت کے بعد جاری کرسکے گا۔ اس کمیٹی میں اپریزمنٹ ویسٹ، پریونٹیو کے کلکٹرز اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن شامل ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق یہ لائسنس کسی بھی وقت ختم کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button