Eham Khabar

معیشت کو دستاویزکرنے کے لئے کئی انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں ،شبرزیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر سید شبرزیدی کا کہناہے کہ معیشت کو دستاویزکرنے کے لئے کئی انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں جس میں شناختی کارڈکی شرط ایک اہم قدم ہے ۔گذشتہ روزانسٹی ٹیوٹ آف چارٹیڈاکاﺅنٹینٹ کے سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرکا کہناتھاکہ شناختی کارڈکی شرط 50ہزاررروپے سے زائد کی تمام خریداری کو دستاویزکرنے کے لئے لگائی گئی ہے ۔شبرزیدی کا کہناتھاکہ ایسے اقدامات کو کبھی پزیرائی نہیں ملی لیکن معیشت کی بہتری کے لئے ایسے اقدامات کرنے بہت ضروری ہیں۔چیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ ٹیکس مراعات صرف ان لوگوں کو دی جائے گی جوکہ دستاویزی معیشت کا حصہ ہوںگے۔،انہوں نے مزید کہاکہ فنانس ایکٹ2019میں معیشت کی بہتری کے لئے بہت سے فیصلے کئے گئے ہیںجس میں غیرضروری اشیاءکی درآمدپر ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذکیاگیاہے جبکہ ماضی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکاغلط استعمال کیاگیااور اس غلط استعمال کو روکنے کے لئے حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسٹمزکلیئرنس میں بھی کئی مسائل تھے جن کو دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شبرزیدی نے کہاکہ ماضی میں لپ اسٹک اورآٹوپارٹس کی اسسمنٹ بھی وزن کے تناسب پر ہوتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسٹمزکلیئرنس میں کئے جانے والے کئی اقدامات کے بعد 2024تک 90تا95فیصداشیاءگرین چینل کے ذریعے کلیئرہوسکیں گی۔چیئرمین ایف بی آرنے صوبوں کی جانب سے محصولات کی وصولی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ اب سنگل ریونیوکلکشن ایجنسی کی اشہدضرورت ہے ۔ان کا کہناتھاکہ صوبے اپنے استداد سے کم محصولات کی وصولی کررہے ہیں چاہئے وہ ذراعت ٹیکس ہو یاموٹروہیکل میں وصول کئے جانے والا ٹیکس ہو۔

 

 

 

 

 

Syed Shabbar Zaidi, Chairman, Federal Board of Revenue (FBR) has said that the condition of Computerized National Identity Card (CNIC) has been made mandatory in order to document transactions above Rs50,000.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button