Exclusive Reports

چیئرمین ایف بی آر کا منی لانڈرنگ کی نامکمل رپورٹ دینے کا اعتراف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان کے افسران میڈیا کو نامکمل معلومات فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے منی لانڈرنگ کے کیسز میں ایک ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ سینیٹ کی فنانس قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے طارق پاشا کا کہنا تھا کہ نامکمل معلومات شرمندگی کا باعث ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی رپورٹس تو ایسی دی گئی ہیں جس پر ابھی کارروائی بھی شروع نہیں کی گئی ہے۔ طارق پاشا کمیٹی کو 2785 منی لانڈرنگ کے کیسوں پر بریفنگ دے رہے تھے جوکہ تحائف کی صورت میں کی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کے ادارے کی غلطی ہے جبکہ ابھی تک ان کیسز میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی جس میں منی لانڈرنگ دیکھی گئی ہو۔ طارق پاشا کا کہنا تھا کہ میڈیا کو دی جانے والی رپورٹس حقیقت پر مبنی نہیں تھی جبکہ اس کا مقصد صرف توجہ حاصل کرنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button