Eham Khabar

کلیئرنس ان دی اسکائی کے باوجود ،جیری ڈناٹا پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیر کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کسٹمز کی جانب سے چند ماہ قبل ایئرپورٹ پر کلیئرنس ان دی اسکائی کے نام سے کلیئرنس سسٹم کا آغاز کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایئرپورٹ پر آنے والے کنسائمنٹ کی کلیئرنس فوری طور پر عمل میں آئے گی لیکن محکمہ کسٹمز کے تمام تر دعوے جیری ڈناٹا غلط ثابت کردیئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر قائم جیری ڈناٹا ٹرمینل پر کنسائمنٹس کی گراﺅنڈنگ میں تاخیر کی وجہ سے ایگزامنیشن بھی تعطل کا شکار ہورہی ہے جس کے باعث درآمد کنندگان کو بھاری ڈیمرج ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کلیئرنس ان دی اسکائی سسٹم متعارف ہونے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس چار سے پانچ گھنٹے میں ہونی چاہئے لیکن جیری ڈناٹا پر اسٹاف کی کمی کے باعث یہ کلیئرنس تعطل کا شکار ہورہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کنسائمنٹس ایئرپورٹ پر منگوائے جاتے ہیں، اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کنسائمنٹس کا کلیئرنس جلدازجلد ہوسکے، لیکن جیری ڈناٹا کی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تاجروں کا یہ مقصد بھی فوت ہورہا ہے۔ تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ کلیئرنس ان دی اسکائی سسٹم کو فعال کرنے کے لئے جلدازجلد اقدامات کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button