Eham Khabar

بیرنگ اوراسپاک پلگ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس انڈرانوائسنگ کے تحت ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی کا قیام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈانفورسمنٹ ویسٹ نے اسپارک پلگ اوربال بیرنگ کی کم ویلیوپر کلیئرنس میں مبینہ طورپر کسٹمزافسران کے ملوث ہونے پر ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جوایڈیشنل کلکٹرہیڈکواٹرزبیرشاہ،ڈپٹی کلکٹرمس ارمان حسن اوراسسٹنٹ کلکٹرمس قراة العین رامے پرمشتمل ہے تحقیقاتی کمیٹی کوانڈرانوائسنگ کے تحت کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کی تفصیلی رپورٹ پندرہ دنوں میںتیارکرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ اورویسٹ دونوں کلکٹریٹس نے اسپارک پلگ اوربال بیرنگ کی انڈرانوائسنگ کے انکشاف اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نوٹس لیتے ہوئے ایگزامینشن اوراسسمنٹ کے لئے ہدایات جاری کردیں ہیںتاہم ان ہدایات کے مطابق بال بیرنگ اوراسپارک پلگ کی ایگزامنیشن اوراسسمنٹ پر خصوصی توجہ دینے پر زوردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق اسپارک پلگ اوربال بیرنگ کے ممالک کے بارے میں بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایگزامن افسران کو ہدایات کی گئی ہیں کہ کنٹینرمیں موجودسامان کی تصاویرسسٹم میں لازمی اپلوٹ کریں اورکسی بھی شک وثبوت پر اسسمنٹ الرٹ جاری کریں۔ذرائع کے مطابق کسٹمزافسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسپارک پلگ اوربال بیرنگ کی درآمدی ویلیوکسٹمزقوانین میں دیئے گئے طریقہ کارکے مطابق کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button