Uncategorized

پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامینشن تعطل کا شکار،درآمدکنندگان پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامینشن میں شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں جس کے باعث درآمدکنندگان میں بے چینی کی لہرپائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے شعبہ ایگزامینشن میں نئی اسسٹنٹ کلکٹرطارق حسین کے تبادلے کے بعد درآمدی کنسائمنٹس کی ایگزامینشن میں تاخیرہورہی ہے جس کے باعث کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک گئی ہے تاہم کنسائمنٹس کی کلیئرنس نہ ہونے سے درآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹینشن کی صورت میں اضافی ادائیگیاں کرناپڑرہی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے شعبہ ایگزامینشن کے حالات نئے اسسٹنٹ کلکٹرطارق حسین کے تعینات ہونے کے بعدسے بہت خراب ہوگئے ہیں ،کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال بروقت نہیں کی جارہی درآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینرزدوسے تین دن تک کھلے پڑے رہتے ہیں اورکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال نہیں کی جاتی جبکہ اگرکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے توچیکنگ کے دوران کارٹنزپھاڑدیئے جاتے ہیں جس سے کارٹنزمیں رکھی ہوئی اشیاءکو شدیدنقصان پہنچتاہے اورچارچاردن دتک درآمدی اشیاءسمندرکے کنارے کھلے آسمان کے نیچے پڑی رہ کرتباہ ہوجاتی ہیں اورکئی مرتبہ توسامان چوری بھی ہوچکاہے اس کے علاوہ چارچاردن تک ایگزامنشین رپورٹ بھی فائنل نہیں کی جاتی جودرآمدکنندگان کے لئے اذیت کا باعث بنتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button