Eham Khabar

چائناسے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس فیو میگیشن سے مشروط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ ہیلتھ اسٹبلشمنٹ نے گذشتہ سولہ دنوں میں چائناسے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس بغیرفیومیگیشن کے روک دیاہے۔ذرائع کے مطابق پورٹ ہیلتھ اسٹبلشمنٹ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے تمام کسٹمزکلکٹریٹس کو ہدایات کی ہے کہ چائنا میں کوروناوائرس کے پیش نظراس ملک سے آنے والے درآمدی کنسائمنٹس بالخصوص زندہ جانوراورپرندوں کی کلیئرنس میں احتیاط کریں۔ذرائع نے بتایاکہ کرونا وائرس نے حال ہی میں چائنا میں انسانی زندگیوں کوخطرناک حدتک متاثرکیاہے جبکہ چائنامیں کرونا وائرس کے باعث سوسے زائد لوگ ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اس وائرس کی نشاندہی دوسرے ممالک میں بھی ہوئی ہے۔اسی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے پورٹ ہیلتھ اسٹبلشمنٹ گذشتہ سولہ دنوںکے دوران چائناسے درآمدکئے جانے والے تمام کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو فیمی گیشن سے مشروط کردیاہے ،پورٹ ہیلتھ اسٹبلشمنٹ نے کہاہے کہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکنے کا مقصدپورے ملک میں رہنے والے لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاناہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button