Eham Khabar

ٹرمینل آپریٹرزکو کنٹینرزاسکینگ چارجزوصول کرنے سے روک دیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت سمندری امورنے پرائیوٹ ٹرمینل آپریٹرزکو بغیراسکین کئے گئے کنٹینروں پر اسکینگ چارجزلینے سے روک دیاہے اس سلسلے میں وزارت سمندری امورنے کراچی پورٹ ٹرسٹ اورپورٹ قاسم اتھارٹی کوہدایات جاری کردی ہیں۔پورٹس کو لکھے گئے مراسلے میں منسٹری کاکہناہے کہ حال ہی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے آفس میں ایک اجلاس ہواجس میں بتایاگیاکہ پورٹ قاسم اتھارٹی اورکراچی پورٹ ٹرسٹ پر موجودٹرمینل آپریٹرزہرکنٹینرپر اسکنگ چارجزکی مدمیں 5ڈالر فی کنٹینروصول کررہے ہیں جبکہ ہدایات یہ ہیںکہ صرف1فیصدسے1.5فیصدتک اسکینگ سے گزرنے والے کنٹینروںپر اسکینگ چارجزوصول کئے جائیں۔منسٹری کا کہناہے کہ بغیراسکین کئے جانے والے کنٹینروںپر اسکینگ چارجزوصول کرنے سے تاجروں کی کاروباری لاگت میں اضافہ ہورہاہے۔مزیدیہ کہ اسکینگ چارجزکی وصولی نہ توقانونی ہے اورنہ ہی اس کے لئے پورٹ سے ہونے والاکوئی معاہدہ موجودہے۔منسٹری کے مراسلے کے مطابق اسکینگ چارجزگوادرپورٹ پر وصول نہیں کئے جارہے۔منسٹری نے پورٹ کو ہدایات کی ہے کہ وہ فوری طورپر اسکینگ چارجزکی وصول پرپابندی کو یقینی بنائیں۔

 

 

 

 

 

 

Container Scanning at Ports

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button