Eham Khabar

کارپویٹ ٹیکس آفس کراچی کی سیلز ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے سیلز ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں CTO کراچی نے کئی بڑے ریٹیلرز کے آﺅٹ لیٹس پر آفیسر کو تعینات کردیا ہے اور ان کے سیلز کی براہ راست نگرانی شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس آفس نے ایک بیکری جس کی 42 برانچز ہیں‘ ایک کارپٹ شاپ اور ایک بڑے آن لائن اسٹور پر آفیسرز کو تعینات کردیا ہے۔ ان ریٹیلرز کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آفیسر زکو غیر معینہ مدت کے لئے تعینات کیا ہے۔ البتہ کچھ دنوں کی نگرانی میں ان ریٹیلرز کی سیلز کا تعین کرلیا جائے گا جس سے ان کی ماہانہ سیلز کا تخمینہ لگانے میں آسانی ہوگی۔ ٹیکس چوری ملنے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button