Exclusive Reports

جعلسازی پر شائع ہونے والی خبرپرکاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک عبداللہ کی جانب سے رضاکو جان سے مارنے کی دھمکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل کے کنسائمنٹس کی جعلسازی کے ذریعے کلیرنس کی خبر شائع کرنے پر میسرزکاسموس ٹریڈنڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک عبداللہ کی جانب سے ہفت روزہ کسٹم نیوز اور کسٹم کے گھپلے ڈاٹ کام کے ایڈیٹررضاکوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ عبداللہ نے ایف آئی آردرج کرنے والے انٹیلی جنس افسران کو بھی سبق سیکھانے کی دھمکی دی ہے۔ہفت روزہ کسٹم نیوزاورکسٹم کے گھپلے ڈاٹ کام کے ایڈیٹرکو نقصان پہنچاتواس کی تمام ترذمہ داری کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک عبداللہ پر عائدہوگی ۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے اسٹیل شیٹ کی اسمگلنگ ،فراڈاورجعلی دستاویزات پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں ملوث ملزمان میں شامل میسرزمیٹالگری انٹرنیشنل ،میسرزرائیل امکس پرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزرائیل اسٹیل اورکلیئرنگ میسرزکاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک محمدعبداللہ کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکو خفہ اطلاع ملی کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے درآمدکئے جانے والے اسٹیل شیٹ کے متعددکننسائمنٹس کو جعلی دستاویزات پر انڈرانوائسنگ اورمس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرقومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاجارہاہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے لئے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹااورمتعلقہ بینکوں سے موصول ہونے والے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدہ کی جانب سے فروری 2018تامارچ2018کے دوران ساﺅتھ کوریاسے 19کروڑ80لاکھ43ہزارروپے مالیت کے اسٹیل شیٹ کوائل کے تین کنسائمنٹس درآمدکئے گئے جبکہ درآمدکنندہ نے گڈزڈیکلریشن فائل کرتے ہوئے کنسائمنٹس کا درآمدی ملک چائنا ظاہرکیاتاکہفری ٹریڈایگریمنٹ (ایف ٹی اے)کے تحت ٹیکس چھوٹ کا ناجائز فائدہ اٹھایاجبکہ سیکنڈری کوالیٹی اسٹیل شیٹ کو پرائمری کوالٹی اسٹیل شیٹ ظاہرکیااور کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر20فیصدکسٹمزڈیوٹی کے بجائے 5فیصدکسٹمزڈیوٹی،2فیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی کے بجائے صفرفیصدکسٹمزڈیوٹی،تین فیصدایڈیشنل سیلزٹیکس کے بجائے صفرفیصدایڈیشنل سیلزٹیکس،چھ فیصدانکم ٹیکس کے بجائے صفرفیصدانکم ٹیکس اداکیاگیاجبکہ درآمدکنندہ کی جانب سے کنسائمنٹس کی درآمدی قیمت17کروڑ95لاکھ ظاہر کرتے ہوئے 12کروڑ18لاکھ 83ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکے بجائے5کروڑ15لاکھ21ہزارکے ڈیوٹی ٹیکسزادارکرکے 7کروڑ3لاکھ62ہزارکے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ای پی زیڈکے درآمدی ڈیٹااورکمپنی کے جانب سے کی جانے والی برآمدات کا ریکارڈاورکمپنی کے گودام میں رکھے ہوئے اسٹاک کی جانچ پڑتال کی گئے تواس امرکی تصدیق ہوگئی کہ میسرزمیٹالگری انٹرنیشنل ،میسرزرائیل امکس پرائیوٹ لمیٹڈ،میسرزرائیل اسٹیل اورکلیئرنگ میسرزکاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک محمدعبداللہ جعلی دستاویزات پرکی جانے والی اسٹیل شیٹس کے کنسائمنٹس کو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون منتقل نہیں کیاگیابلکہ مارکیٹ میں فروخت کرکے کروڑروپے کا منافع حاصل کیاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ سات کروڑسے زائد ٹیکس کی چوری میں ملوث مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک نٹ ورک تیارکرلیاگیاہے لیکن ملزمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت رجوع کرلیاگیاہے
Cosmos Trading owner Abdullah haras Raza

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button