Eham Khabar

ملک کے بڑے ریٹیل اسٹورز نے ایف بی آر کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کی حامی بھرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور چین اسٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت ملک بھر کے بڑے ریٹیلرز ایف بی آر کے پوائینٹ آف سیل نظام سے منسلک ہوں گے۔یہ حاصل کردہ سنگ میل ان تمام ریٹیلرز کو مراعات فراہم کرے گا جو رضاکارانہ طور پر 30 نومبر 2020تک پوائینٹ آف سیل نظام سے منسلک ہوں گے۔ پوائینٹ آف سیل نظام کے ساتھ آسانی کے ساتھ منسلک ہونے کی راہ میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے مرکزی اور علاقائی سطح پر چین سٹور ایسوسی ایشن کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ چین سٹور ایسو سی ایشن آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کویقین دہانی کرائی ہے کہ تمام بڑے ریٹیلرز 30 نومبر 2020 تک پوائینٹ آف سیل نظام کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے اور ان بڑے ریٹیلرز کی تمام شاخیں بھی منسلک ہوں گی۔ ایسوسی ایشن ایف بی آر کے پوائینٹ آف سیل نظام کو شفاف اور بہتر بنانے کے لئے تعاون کرے گی۔ ایسوسی ایشن ان تمام بڑے اور چھوٹے ریٹیلرز کی نشاندہی کرے گی جو کہ پوائینٹ آف سیل نظام سے اب تک منسلک نہیں ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button