Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے کرنسی کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ پر تعینات افسران نے کرنسی کی اسگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل خان نے کراچی ایئرپورٹ پر اپنی ذمہ داریاں سبنھالتے ہی اسمگلنگ کے خلاف اپنی روش کو برقراررکھتے ہوئے دبئی کی جانے والی کرنسی کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرنے دیگرافسران کے ساتھ مل کردبئی جانے والے مسافسروں کی نگرانی شروع کردی تاہم ایمریٹس ایئرلائن سے دبئی جانے والے ایک مسافرعبدالکریم کی مشکوک حرکات دیکھ کراس کے سامان کی تلاشی لی تواس کے سامان سے 17140امریکن ڈالر(24لاکھ30ہزارروپے)اور840ہانگ کانگ ڈالر برآمدہوئے تاہم محکمہ کسٹمزنے اسمگل کی جانے والی کرنسی قبضے میں لے کرملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔

 

 

 

 

Currency Smuggling at Karachi Air port

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button