Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے کرنسی کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ کراچی نے کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرفروزعالم جونیجوکو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی ایئرپورٹ سے پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرفروزعالم جونیجوکی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بیرون ملک جانے والے مسافسروں کی نگرانی شروع کی تاہم بینکاک جانے والے دومسافروں کی مشکوک سرگرمیاں دیکھ کران کے سامان کی چیکنگ کی گئی توان کے سامان میں موجودآلپرملک کے کارٹن میں 10لاکھ روپے مالیت کے پاکستانی کرنسی نوٹ چھپارکھے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی بینک کے آڈرنمبرF.E.1/2017-SBکے تحت بیرون ملک جانے والامسافر صرف 10ہزار مالیت کے پاکستانی کرنسی نوٹ اپنے ہمراہ لے کرجاسکتاہے۔ذائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے کرنسی کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے تاکہ کرنسی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو توڑاجاسکے۔

 

 

 

 

Currency Smuggling from Karachi Airport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button