Eham Khabar

محکمہ کسٹمزنے شپنگ لائنزکو ضروری اسٹاف کی موجودگی کی ہدایات کردیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے تمام شپنگ لائنزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوروناوائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال کی وجہ سے ٹریڈکو درپیش مسائل کے بہتربنانے اورتاجروں کو سہولت پہنچانے کے لئے اپنے ضروری اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈکمپلائنس کراچی نے پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن اورپاکستان شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کومکتوب بھیجے ہیں اوران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کرورناوائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم تاجروں کو ان حالات میں سہولت پہنچانے کے لئے شپنگ ایسوسی ایشن اورشپنگ ایجنٹس اپنے متعلقہ ضروری اسٹاف کی حاضری کو ضروری بنائیں۔ کلکٹریٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی،ای پے منٹ اورالیکٹرونکس کمیونی کیشن سسٹم اورٹرمینل آپریٹرزکے ساتھ کمیونی کیشن کے لئے مطلونہ اسٹاف کی موجودگی یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button