Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءنذرآتش کردیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے 30کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ اشیاءنذرآتش کردیں۔ کسٹمزکے عالمی دن کے حوالے سے ہونے والی تقریب میںایک لاکھ72 ہزارکلوگرام چھالیہ،انڈین گٹکے کے ایک لاکھ17ہزارپیکٹس،غیرملکی سگریٹ کے 37ہزارپیکٹس ، 25ہزارکلواجینوموتو سمیت ممنوعہ اشیاءکی بڑی مقدارنذرآتش کی گئیںجن کی مالیت 30کروڑ ہے۔تقریب کے اس موقع پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد صادق اللہ خان،ایڈیشنل ڈائریکٹرجمشیدعلی تالپور، ڈپٹی ڈائریکٹر محمدرضانقوی،ڈپٹی کمشنرحیدرآباد غفورسومرو،ونگ کمانڈرسندھ رینجرزلیفٹنٹ کرنل سلمان رشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹراے این ایف ،ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ایس آئی،ایڈیشنل کلکٹرحیدرآباد احسان علی شاہ کے علاوہ محکمہ کسٹمز حیدرآباد کے افسران اوراسٹاف نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام کے موقع پرڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس صادق اللہ خان نے ڈپٹی کمشنرحیدرآباد،ونگ کمانڈراوررینجرز افسران کو تعریفی اسناد پیش کیںجبکہ کسٹمزانٹیلی جنس افسران واہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔واضح رہے کہ 16جنوری بروزہفتہ کسٹمزانٹیلی جنس سکھرنے 21کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءاورممنوعہ ادویات کونذرآتش کیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button