Anti-Smuggling

ٹی سی ایس کوریئرسروسزکی گاڑیوں سے تین کروڑمالیت کے اسمگل شدہ آئی فونزاوردیگراشیاءبرآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے ٹی سی ایس کوریئرسروسزکے ذریعے کی جانے والی تین کروڑسے زائد مالیت کے موبائل فونز(آئی فونز)،ٹیبلیٹس اوراسمارٹ واچزکی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ٹی سی ایس انتظامیہ، ٹی سی ایس کے کنٹری منیجراورفنانسرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس کراچی خلیل یوسفانی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ٹی سی ایس کوریئرسروس کی گاڑیوں کے ذریعے اسمگل شدہ سامان کی نقل وحرکت کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرراناتسلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹرامجدراجپر،سپرنٹنڈنٹ سعیدفاروقی سمیت دیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے صدرمیں قائم اسٹارسٹی مال کے قریب ٹی سی ایس کوریئرسروس کے دوگاڑیوں کو روک کراس کی تلاشی لی تواس سے تین کروڑمالیت کے 110آئی فونز13پرومیکس،ٹیبلیٹس،اسماٹ واچز،یوایس بی،میموری کارڈزبرآمدہوئیںجو اندورن ملک اسمگل کی جارہی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button