Eham Khabar

۔29کسٹمز ایجنٹس کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن ختم کرنے کا نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 29 کلیئرنگ ایجنٹوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد یہ کلیئرنگ ایجنٹ صرف صوبائی ٹیکس اتھارٹی کو ہی اپنے ماہانہ گوشوارے جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ ایف بی آر کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ان کلیئرنگ ایجنٹس کی ڈی رجسٹریشن یکم جولائی سے ہوگی۔ یاد رہے کہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ساتھ اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کروائی تھی کیونکہ کلیئرنگ ایجنٹس کو ایف بی آر کی جانب سے لاتعداد نوٹسز موصول ہوچکے تھے جس پر گوشوارے جمع نہ کروانے پر کلیئرنگ ایجنٹس کو جرمانہ بھی عائد کردیا گیا تھا۔ البتہ ایف بی آر اور کلیئرنگ ایجنٹس کے مابین یہ طے ہوا تھا کہ جو کلیئرنگ ایجنٹس صرف سندھ میں خدمات پیش کررہے ہیں ان کی رجسٹریشن ختم کردی جائے گی بشرطیکہ وہ اپنی ٹرانزکشن کی تفصیلات ایف بی آر کو مہیا کریں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق جن کلیئرنگ ایجنٹس رجسٹریشن ختم کی گئی ہے ان میں ایس کے انٹر پرائزز، رائیل ایسوسی ایٹس، قمر ایسوسی ایٹس، سیگال سنز، اے ایف ایجنسیز، ٹریڈ پورٹ، نواب سنز، حسن انٹر پرائزز، ہفہد انٹرنیشنل، یونائیٹڈ ایجنسیز، کارگو ہوم پرائیویٹ لمیٹڈ، شاہ نواز اے ستار، شبیر اے ستار، ساﺅتھر کلیئرنگ سروسز، کنکرڈ کارگو، بابا ایجنسیز، حاجی احمد سنز، سخی انٹرنیشنل، وینس ٹریڈ، الرحمن لاجسٹکس، کبیر اینڈ کمپنی، آئی جے لاجسٹکس انٹرنیشنل پاکستان، شفیق برادرز، فیض ٹریڈرز، کوٹ پاک انٹرنیشنل، فائن سروسز، مسکین انٹرپرائزز، ونہار انٹر پرائزز اور گل ٹریڈ اینڈ سروسز شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button