Eham Khabar

ایف بی آرنے کسٹمزاورآئی آرایس افسران سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کسٹمزاوران لینڈریونیوکے گریڈ18سے تعلق رکھنے والے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے جس میں محکمہ کسٹمزاوران لینڈریونیوسے تعلق رکھنے والے گریڈ18کے افسران کوہدایات جاری کی گئی ہیںکہ گریڈ18کے تمام افسران اپنے گذشتہ پانچ سال کے اثاثوں کی تفصیلات 15مئی2020تک ایف بی آرہیڈکواٹرمیں جمع کروائیں بصورت دیگرافسران کی ترقی گریڈ19میں نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ سول سرونٹ پرموشن رول2019کی شق 7(i)کے تحت گریڈ18تا21کے افسران کواپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانالازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button