Exclusive Reports

کسٹمز ٹربیونل نے سن شیڈنگ کی کلیئرنس پر سیلز ٹیکس کی وصولی مسترد کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز اپلیٹ ٹربیونل نے ڈائریکٹریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے ایس آر او 1125 سے متعلق ایک کیس میں سیلز ٹیکس کی ڈیمانڈ کو مسترد کرتے ہوئے امپورٹر کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ کنویس کمپنی نے چائنا اور کوریا سے ترپال / سن شیڈنگ کے 19 کنٹینرز منگوائے اور ان پر ایس آر او 1125 کی رعایت اٹھاتے ہوئے کلیئرنس کروائے۔ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے 26 نومبر 2018ءکو ایک شوکاز نوٹس کے ذریعہ امپورٹر کو ہدایت کی کہ ایس آر او 1125 کی رعایت ان کنسائمنٹ کے لئے نہیں تھی لہذا سیلز ٹیکس کی رقم فوری ادا کی جائے، امپورٹر کی جانب سے ایڈووکیٹ صدیق ضیاءنے ٹربیونل کو آگاہ کیا کہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس مقررہ مدت کے بعد جاری کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کنسائمنٹ جب کلیئر کیا گیا تو اس وقت ایس آر او 1125 کی رعایت ایسے سامان پر لاگو ہوتی تھی۔ ٹربیونل نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ امپورٹ کردہ سامان ایس آر او 1125 کی سہولت ہونے اور ختم ہونے کے درمیان کلیئرنس ہوئی جبکہ شوکاز نوٹس بھی مقررہ مدت کے بعد جاری کیا گیا لہذا پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے سیلز ٹیکس کی وصولی کو مسترد کیا جاتا ہے

 

 

 

 

Customs Appellate Tribunal set aside PCA Recovery Case

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button