Eham Khabar

کلیئرنس مسائل جلد حل کئے جائیں گے، چیف کلکٹر اپریزمنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف کلکٹر اپریزمنٹ ثریا احمد بٹ نے ایگزامنیشن اور ٹرمنل سے متعلق تمام مسائل کو فوری طورپر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ یقین دہانی انہوں نے آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں دلائی۔ ایپکا کے عہدیداروں میں پیٹرن ان چیف ارشد جمال ، سینئر وائس چیئرمین قمرالاسلام اور وائس چیئرمین صغیر احمد شامل تھے۔ ارشد جمال نے اس موقع پر چیف کلکٹر کی توجہ اس طرف دلائی کہ اپریزمنٹ میں تاخیر کی وجہ سے تجارت کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ارشد جمال نے چیف کلکٹر کو مشورہ دیا کہ کنسائمنٹ کلیئرنس کو بہتر اور تیز کرنے کے لئے ایسی جی ڈیز جوکہ یلو میں ہے اور صرف ایک آئٹم پر ہو اس کو بغیر ایگزامنیشن کے کلیئر کیاجائے۔ اس کے علاوہ ارشد جمال نے مطالبہ کیا کہ کسٹمز افسران کو ہدایت کی جائے کہ وہ غیر ضروری طورپر کنسائمنٹ کو ایگزامنیشن کے لئے مارک نہ کریں۔ ارشد جمال کا کہنا تھا کہ کسٹمز لیب کی کارکردگی اتنی بہتر نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ کے لئے دوسرے لیب میں لے کر جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسٹمز لیب کے ٹیسٹ کی میعاد دو سال کی جائے۔ چیف کلکٹر ثریا احمد بٹ نے اس موقع پر ایپکا کو یقین دہانی کرائی کہ جتنی جلدی ممکن ہو، ان مسائل کا تدارک کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ کلکٹر نے 2 افسران کو نامزد کیا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرائیں گے۔

 

 

 

Customs Clearance

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button