Customs Court Grant Bail Before Arrest to accuse Persons Involve in Smuggling of Explosive Materials

دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی

0
181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ میںملوث ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے کھلونوں کی آڑمیں دھماکہ خیرموادکی اسمگلنگ کے الزام میں اکبرٹریڈرزاورکلیرئنگ ایجنٹ اے آرلاجسٹک کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیاتھاتاہم ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے اگلی سماعت تک ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکلاءصدیق ضیاءاوریان ضیاءنے درخواست دہندہ کی جانب سے دائرکی جانے والی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی پیروی کی تاہم عدالت نے ٹھوس دلائل کی بنیادپر مقدمہ میںنامزدملزمان محمداشرف اوررضوان خان کو اگلی سماعت9دسمبر2019تک ضمانت قبل ازگرفتاری دیدی ہے۔

 

 

 

 

 

 

Customs Court Grant Bail Before Arrest to accuse Persons Involve in Smuggling of Explosive Materials. Model Customs Collectorate Port Qasim Lodge FIR against Smuggling of Explosive Materials.

LEAVE A REPLY