Eham Khabar

اسٹیل کنسائمنٹس پر ٹیکس چوری میں ملوث ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزکورٹ نے اسٹیل شیٹس کے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس پرکروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری میں ملوث ملزمان کوضمانت قبل ازگرفتاری کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈٓائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی جانب سے اسٹیل شیٹس کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس کے الزام میں میسرز دوست محمداسٹیل ٹریڈرز،میسرزکام ٹریڈرامپکس،میسرزشیخ حمیداینڈسنزکے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا جس پر مذکورہ درآمدکنندگان میں شامل اظہرحمیدشیخ، عاطف اقبال چوہدری اورمحمدعارف کی جانب سے عدالت سے رجوع کیاگیاتاہم کیس کی پیروی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکلاءصدیق ضیاءانیل ضیاءکی جانب سے کی گئی ،ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکلاءکی جانب سے عدالت میں دلائل پیش کئے گئے جس پر عدلت نے ملزمان میں شامل اظہرحمیدشیخ، عاطف اقبال چوہدری اورمحمدعارف کو دودولاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض9مئی 2020تک ضمانت قبل ازگرفتای کے احکامات جاری کردیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button