Eham Khabar

کسٹمزہاﺅس کراچی سارٹ سرکٹ سے لگنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا،کسٹمزذرائع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمز ہاﺅس کراچی کی دوسری منزل پر پیر کو دوپہرڈھائی بجے لگنے والی آگ پرفائربریگیڈ نے25 منٹ میں قابو پالیا، کسٹم ہاﺅس میں تعینات کسٹمزآفیسر امجد اقبال نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کسٹم ہاﺅس کی دوسری منزل میں واقع پرڈپٹی کلکٹر کے ایک کمرے میں لگی تھی جسکی فوری اطلاع فائربریگیڈ کو دیدی گئی تھی جنہوں نے فوری طور پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا، انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعے سے کمرے میں موجود فرنیچر کے علاوہ کچھ غیرضروری کاغذات جل گئے تاہم دیگر تمام اہم دستاویزات اور ریکارڈ محفوظ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button