Eham Khabar

کسٹمزہاﺅس کروناوائرس کے پھیلاﺅ کا گھڑبن گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریونٹیوکلکٹریٹ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث کسٹمزہاﺅس کراچی کورناوائرس کے پھیلاﺅ کا ایک بہت بڑاذریعہ بن گیاہے،اوران ہی ناقص انتظامات کی وجہ سے کروناوائرس سے گریڈ22کے آفیسرزاہدکھوکھرخالق حقیقی سے جاملے جبکہ دیگرافسران اواسٹاف بھی کروناواائرس کے مرض میں مبتلاہوچکے ہیںاور کسٹمزہاﺅس میں آنے والے متعدد ٹیکس دہندگان بھی کروناوائرس کے مہلک مرض میں مبتلاہوچکے ہیں اگرمحکمہ کسٹمزکی جانب سے بروقت اقدامات اٹھائے جاتے تو کسٹمزہاﺅس کراچی کروناوائرس کامرکزنہیں بنتا۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزمیں حکومت کی جانب سے مرتب کی جانے والی ایس اوپیزپر عمل درآمدنہیں کیاجارہاجبکہ حکومت کی جانب سے محکمہ کسٹمزکوواضح احکامات جاری کئے گئے تھے کہ وہ کسٹمزہاﺅس کراچی میں آنے والے ہرٹیکس دہندگان کو ماسک اورسنیٹائزرفراہم کیاجائے گا لیکن پریونٹیوکلکٹریٹ کی جانب سے حکومت کے تمام احکامات کو نظراندازکردیااورکسٹمزہاﺅس میںآنے والی کسی بھی ٹیکس دہندہ کو نہ توماسک فراہم کی اورنہ ہی سنیٹائزرفراہم کیاگیابلکہ سنیٹائزرمبینہ طورپر آپس میں ہی تقسیم کر لئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button