Exclusive Reports

استعمال شدہ کمپیوٹرکی درآمدی قیمت میں بے پناہ اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹرزکی درآمدی قیمت اضافہ کی نئی ویلوایشن رولنگ جاری کی گئی ہے جس کے باعث درآمدکنندگان میں شدیداضطراب کی لہرپائی جارہی ہے۔محکمہ کسٹمزکی جانب سے جاری کی جانے والی استعمال شدہ کمپیوٹرکی نئی ویلیوایشن رولنگ کے مطابق استعمال شدہ کمپیوٹرکی کلیئرنس پر درآمدکنندگان کوڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں 30سے 40فیصدکی زائد ادائیگیاں کرناپڑیں گی جس سے استعمال شدہ کمپیوٹرکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا اورغریب طلبہ وطالبات کےلئے کمپیوٹرکی خریداری انتہائی مشکل ہوجائے گی۔ اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان کاکہناہے کہ محکمہ کسٹمزکے درآمدی قیمتوں کاتعین کرنے والے شعبہ نے استعمال شدہ کمپیوٹرکے درآمدکنندگان سے مشورہ کئے بغیراستعمال شدہ کمپیوٹرکی درآمدی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیاہے جس سے کاروباری لاگت میں بھی اضافہ ہوجائے گااورکمپیوٹرکی فروخت مہنگے داموں کرناپڑے گی جس کے باعث غریب عوام کے لئے کمپیوٹرکی خریداری انتہائی مشکل ہوجائے گی ،استعمال شدہ کمپیوٹرکے دآمدکنندگان کا کہناہے کہ اگرکسی بھی آئٹم کی درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پرکسٹمزافسران کے تعاون سے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جاتی ہے تاہم محکمہ کسٹمزاپنے نظام میں بہتری لانے کے بجائے درآمدی قیمتوں میں اضافہ دیتاہے جس سے درآمدکی جانےو الے اشیاءمہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے تعلیم کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جس میں آئی ٹی کی تعلیم کو سرفہرست رکھا ہے لیکن محکمہ کسٹمزکی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹرکی درآمدی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ حکومتی اقدامات کے منافی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button